77

ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے

لاہور(نیوز ڈیسک)کشمیر اور پاکستان، دو قالب، یک جان ہیں، کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنے کرتے نہتے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم لیے قوم آج یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے، صبح 10بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائےگی۔آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہو گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریب اور سیمینار ہوں گے جن میں قابض فورسز کی بربریت کیخلاف آواز اٹھائی جائے گی۔علاوہ ازیں اسلام آباد میں کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر جماعتیں اقوام متحدہ کے دفتر میں یو این او کی قراردادوں کے تحت کشمیر میں استصواب رائے کرانے کے مطالبے پر مشتمل یادداشتیں پیش کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں