134

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ ، کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج ، کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیخ رشید احمد کیخلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، سابق وزیر کی باتوں سے پارٹی کارکنان میں اشتعال پھیل رہا ہے، مقدمے میں دفعہ 500 ، 504 ، 153 اور 506 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف کراچی اور مری کے تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات عائد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں