74

شاہین کے نکاح کے بعد وسیم کا نسیم اور حارث سے دلچسپ سوال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد فاسٹ بولر محمد وسیم نے نسیم شاہ اور محمد حارث سے دلچسپ سوال کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد وسیم نے شاہین شاہ آفریدی کو نکاح کی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ آپ کو نکاح بہت بہت مبارک ہو۔انہوں نے شاہین شاہ آفرید ی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی زندگی میں ہر خواہش پوری ہواس موقع پر محمد وسیم نے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور بیٹر محمدحارث سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں بھی کچھ سوچنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں