70

تھائی لینڈ اوپن: بیانکا وینیسا اینڈریسکو کوارٹر فائنل میں داخل

بنکاک : ( ویب ڈیسک ) کینیڈین ٹینس سٹار بیانکا وینیسا اینڈریسکو تھائی لینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔کینیڈین ٹینس سٹار نے ویمنز سنگلز کیٹیگری کے دوسرے میچ میں روس کی حریف کھلاڑی اناستاسیہ زخاروواکو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا، خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں بیانکا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف اناستاسیہ زخارووا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور5-7 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔بیانکا وینیسا کا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں یوکرینی حریف مارٹا کوسٹیوک سے مقابلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں