64

نیشنل چیلنج کپ میں آج مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہو گا

راولپنڈی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے زیر اہتمام ملک بھر میں جاری نیشنل چیلنج کپ میں آج مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہو گا۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل چیلنج کپ کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، ایونٹ میں آج آر ایل اور پی او ایف، نیمسو اور پی اے سی اے، پاکستان ریلویز اور اے ایس ایم، کلاش ملز اور ماشا یونائیٹڈ، ایچ ای سی اور واپڈا جبکہ پی اے ایف اور ڈبلیو ایس ٹی سی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔پہلے میچ میں کے آر ایل اور پی او ایف کی ٹیمیں پی او ایف گراؤنڈ راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ نیمسو اور پی اے سی اے کے درمیان ایوب سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور تیسرے میچ میں پاکستان ریلویز اور اے ایس ایم کی ٹیمیں گلزار صادق سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔چوتھا میچ کلاش ملز اور ماشا یونائیٹڈ کے درمیان دہنولا گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچویں میچ میں ایچ ای سی اور واپڈا کی ٹیمیں پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ اور چھٹے میچ میں پی اے ایف اور ڈبلیو ایس ٹی سی کی ٹیمیں پی اے ایف گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں