82

مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک): بھارت کی مودی سرکار نے جنگی جنون کی انتہا کرتے ہوئے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 24 ارب ڈالرز کے فوجی ہتھیار اور جنگی ساز و سامان درآمد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران امریکا، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سمیت دیگر ممالک سے تقریباً 24 ارب روپے کی مالیت کے ہیلی کاپٹرز، ایئرکرافٹ ریڈارز، راکٹس، بندوقیں، میزائل اور رائفلز خریدی ہیں۔وزیر برائے دفاع نے مزید بتایا کہ لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹرز اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کے لیے گزشتہ پانچ برسوں سے مختلف ممالک کی مختلف کمپنیوں سے 264 معاہدے کیے تھےاجے بھٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج نے اب زیادہ تر اسلحے کی تیاری کا کام مقامی سطح پر شروع کردیا ہے جس کے تحت 50 سے زائد پروجیکٹس پر کام جاری ہےٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے ممالک میں روس اور برطانیہ سے بھی آگے ہےخیال رہے کہ امریکا اور چین کے بعد بھارت کا دفاعی بجٹ سب سے زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں