imf 101

آئی ایم ایف نے پاکستان سے گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے اور نقصانات میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف وفد کی پٹرولیم ڈویژن کے حکام سے مذاکرات ہوئے، جس میں عالمی مالیاتی فنڈ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا، آئی ایم ایف نے گیس کمپنیوں کے بڑھتے نقصانات پر تحفظات کا اظہار کیا، اصلاحات پر زور دیا۔رپورٹ کے مطابق گیس سیکٹر کے 16 کھرب روپے کے گردشی قرضوں پر آئی ایم ایف نے گیس چوری سمیت دیگر نقصانات روکنے کے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں