91

ہم انڈین فلموں اور بھارت ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، عدنان صدیقی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کو بھارتی ڈراموں سے بہتر قرار دے دیا۔گزشتہ دنوں عدنان صدیقی نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ڈیجیٹل شو ’ دی مرزا ملک شو‘ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہمراہ شرکت کی۔شو کے دوران عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں اور بھارتی فلموں کی تعریف کی۔سوشل میڈیا پر شو کے وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا گیا کہ عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے انڈین فلموں کی ہے کہ ہم انڈین فلموں مقابلہ نہیں کرسکتے جس درجےکی وہ بناتے ہیں، اسی طرح بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بناسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں