75

ہفتے میں ایک سے تین انڈے کھانا قلبی مرض کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق

ایتھنز(نیوز ڈیسک ): ایک نئی تحقیق کے مطابق ہفتے میں ایک سے تین انڈے کھانا قلبی مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات کو 60 فی صد تک کم کردیتا ہے۔قلبی مرض ہر اس صورت کو کہا جاتا ہے جو دل یا خون کی شریانوں کو متاثر کرتی ہے جس میں فالج اور کورونری ہارٹ ڈیزیز (جب شریانیں آکسیجن کی مناسب مقدارکے حامل خون کو دل تک نہیں پہنچاتی) شامل ہیں۔ لیکن صحت کے دیگر مسائل کی طرح قلبی امراض کے خطرات کو بھی صحت مند طرزِ زندگی سے کم کیا جاسکتا ہے۔جرنل نیوٹریئنٹس میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں ایک سے تین انڈے کھانا قلبی امراض سے بچا سکتا ہے۔
3000 افراد سے زائد افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ وہ افراد جو اس مقدار میں انڈے کھاتے تھے ان کے قلبی امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات 60 فی صد کم تھے۔مطالعے میں یونان سے تعلق رکھنے والے 3042 مرد و خواتین نے حصہ لیا۔ سروے میں ان افراد نے بتایا کہ وہ ہفتے میں کسی بھی صورت میں کتنے انڈے کھاتے ہیں۔ایک دہائی تک جاری رہنے والے مطالعے کے دوران 317 افراد قلبی امراض میں مبتلا ہوئے۔ وہ افراد جنہوں نے ہفتے میں ایک سے کم انڈا کھایا ان کے قلبی مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات 18 فی صد تھے۔جبکہ وہ افراد جنہوں نے ہفتے کے دوران میں ایک سے چار انڈے کھائے تھے ان کے قلبی مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات نو فی صد تھے اور جنہوں نے ہفتے میں چار سے سات انڈے کھائےان میں یہ شرح آٹھ فی صد تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں