123

پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے

پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جا رہی تھی جس کے دوران دھماکا ہو گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو زخمیوں کو مسجد سے نکال رہے ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں