109

ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کئی گنا من مانا اضافہ کر دیا،جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

لاہور ( آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے بھی خود ساختہ طور پر کرائے کئی گنا بڑھا دیئے، عوام نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 500 روپے کا بڑا اضافہ کیا ہے جبکہ انٹر سٹی روٹس پر لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 2 ہزار 200 سے 2 ہزار 450 روپے کر دیا گیا، لاہور سے پشاور کا کرایہ 2500 سے بڑھا کر 3000، لاہور سے فیصل آباد 980 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 130، لاہور سے سرگودھا 1050 سے 12000، لاہور سے سیالکوٹ 800 سے بڑھا کر کرایہ 900 روپے کر دیا گیا۔ لاہور سے بہاولپور کا کرایہ اب 2400 روپے وصول کیا جائے گا، لاہور سے مری کا کرایہ بڑھا کر 2700 روپے کر دیا گیا، لاہور سے حیدرآباد کرایہ 7 ہزار تک پہنچ گیا، لاہور سے کراچی کرایہ 6700 روپے سے بڑھا کر 7100 روپے کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں