140

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، عمران خان کاشدید ردعمل

لاہور (نیوز ڈیسک) چئیر مین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بد انتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو کچل کر رکھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی ہے ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔عمران خان نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب حکومت 200 ارب روپے کا منی بجٹ لارہی ہے جس سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔عوام کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں