101

یو اے ای صدر کب اسلام آباد پہنچیں گے ؟ وقت ،تاریخ بارے پتا چل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): متحدہ امارات کے صدر محمد بن زید النہیان پیر کو پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ امارات کے صدر نجی دورہ پر پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں اور رواں ہفتہ رحیم یار خان پہنچے تھے۔محمد بن زید النہیان وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، دورے کےدوران دوطرفہ امور سرمایہ کاری پربات چیت کی جائے گی. دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں