140

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عالمی منڈی سے منسلک کردیا ہے ۔ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ 4ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا لیکن اس حوالے سے عالمی منڈی میں قیمتوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزہونیوالی پٹرول کی قلت مصنوعی تھی ،ملک میں وافر مقدار میں پٹرول موجود ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمت میں 35 روپے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیز ل کی قیمت میں 18روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے ،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوراً کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں