117

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، اطلاق ہو گیا

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوراً کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمت میں 35، 35 روپے اضافے کی خبر عوام کو سنائی ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیز ل کی قیمت میں 18روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ،قیمتوں کا اطلاق فوراً کر دیا گیا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرو ل 249روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 262روپے 80پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے ، کیروسین آئیل 189 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیز ل 187روپے فی لیٹر ہو گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں