75

ایران میں فوجی تنصیب پر حملے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران کے مرکزی شہر اصفحان میں فوجی تنصیب میں 2 دھماکے ہوئے ہیں، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ایرانی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملے میں مائیکرو برڈز کا استعمال کیا گیا، ایک مائیکرو برڈ کو ایئرڈیفنس نے مار گرایا گیا جبکہ دو پھٹ گئے۔
وزارت دفاع ایران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں