112

نوا ز شریف نے ہمیشہ ریاست کو اہمیت دی ۔۔۔!!!عمران پیروں کے گھر گیا پیرنی لے آیا ، صفدر نے مزید کیا کہا؟ جانیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی لیکن عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا۔لاہورکے علاقے شام نگر کی یوسی 73 میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ کارکنوں کو مریم نواز کی آمد سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی ، آج کل خبریں آ رہی ہیں کہ فلاں پیر عمران خان کے ساتھ مل گیا جب کہ عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیر عمران خان سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ چھ کلمے آتے ہیں یا نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں