74

ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، ادارہ شمارہ

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق مہنگائی کی شرح 32.57 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.45 فیصد کا اضافہ ہوا، 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 136 روپے تک کا اضافہ ہوا، چاول کی فی کلو قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 33 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔مزید برآں پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا، جبکہ دال ماش 3 روپے فی کلو، دال مونگ 4 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں