111

امریکی کمپنی کے الزامات، ایشیاء کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی 48ارب ڈالر سے محروم

نیویارک : ( ویب ڈیسک ) امریکی سرمایہ کار کمپنی کی جانب سے عائد کیے گئے فراڈ اور اسٹاکس میں ہیر پھیر کے الزامات کے بعد ایشیاء کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی 48ارب ڈالر سے محروم ہو گئے۔بھارت سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ گوتم اڈانی رواں ہفتے کے آغاز میں دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص تھے لیکن جمعے تک اربوں ڈالر کے نقصان کے بعد وہ فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست میں چار درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔اڈانی گروپ نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک ایسے موقع پر بے بنیاد الزامات کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک بڑے فنڈریزنگ پروگرام کا انعقاد کرنے جا رہے تھے۔اڈانی گروپ نے امریکی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں