169

عتیقہ اوڈھو کی شاہ رخ خان کو’’ پٹھان ‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو انکی نئی فلم ’’ پٹھان ‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعریفی پیغام جاری کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عتیقہ اوڈھو نے شاہ رخ خان کے ساتھ ماضی میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور انہیں سب کا خیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔سینئر اداکارہ نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے ماضی میں شاہ رخ کے ساتھ فلم ’’ دیوداس ‘‘ کے سیٹ پر ملاقات کی تھی، جس دوران اداکار نے مجھے بہت عزت اور پیار دیا ۔انہوں نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہوں گے اور ایک دوسرے کی فلمیں دیکھی جانے لگیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں