129

نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کو تحلیل کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کے حکم پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات سلوت سعید نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین چودھری گل زمان عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں، بورڈ کے ممبران آمنہ الفت، امہ عمارہ حکمت، عابد رشید بھی فارغ ہو گئے ہیں۔مزید برآں پنجاب فلم سنسر بورڈ کے ممبران علی تنویر، ضیغم گوندل، جگن کاظم اور فاطمہ احمد خان کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں