58

نوویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

میلبورن : ( ویب ڈیسک ) معروف سربین ٹینس سٹار اور ورلڈ نمبر 5 نوویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل معرکے میں امریکی حریف ٹومی پال کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔جمعہ کو میلبورن پارک میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں 35 سالہ جوکووچ نے ٹومی پال کو 7-5,6-1, 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ سٹیفانوس سیٹسیپاس سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں