176

مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی ،لیکن کس وقت ؟ وقت بارے پتا چل گیا ، ن لیگی خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وہ آج بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے گی، جب کہ پارٹی قیادت اور کارکنان لاہور ایئرپورٹ پر چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔ ۔مریم نواز کی آمد کیلئے ن لیگ کی جانب سے لاہور میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔دبئی میں گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت ن لیگ کا ہے۔انہوں کے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے۔ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آگے آکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔جنرل سیکریٹری ن لیگ امارات ابو بکر آفندی نے کہا کہ مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک ترقی کرے گا۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما غوث قادری نے مریم نواز کو شیلڈ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں