162

کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے: راکھی ساونت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی وڈڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ انہوں نے کلمہ پڑھا اور نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے۔سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ’میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا‘۔اس سے قبل میڈیا گفتگو میں راکھی ساونت نے بتایا تھا کہ وہ شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے جائیں گی۔یاد رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے دوسری شادی کرلی ہے جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے نام بھی فاطمہ رکھ لیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں