78

انسان کے دماغ کو طاقتور بنانے والی غذائیں کون سی ہیں؟

انسان جو کچھ بھی کھاتا ہے اس کا اثر اس کے جسم پر ہوتا ہے، اسی لیے ہمیشہ زور دیا جاتا ہے کہ صحیح غذا کا انتخاب کیا جائے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ دل اور ہڈیوں کو مضبوط کرنے والی غذاؤں پر تو خاص توجہ دیتے ہیں لیکن جسم کے تمام اعضا کو کنٹرول اور احکامات دینے والے ’دماغ‘ کی صحت کے بارے میں بھول جاتے ہیں۔اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسان کو دماغ کو بھی اسی طرح اہمیت دینی چاہیے جیسے کہ وہ اپنے دل، آنکھوں اور دیگر اعضا کو دیتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دماغ کو مضبوط کرنے کے لیے کوئی خاص ایکسرسائز یا طریقہ موجود نہیں لیکن غذاؤں سے ایسا کرنا ممکن ہے۔ماہرینِ غذائیت کے مطابق کئی غذائیں انسان کے دماغ کی صحت کے لیے بہت ہی مفید ہیں جو عمر کے ہر حصے میں اس کے لیے فائدہ مند رہتی ہیں۔ماہرین کا بتانا ہے کہ گندم، انڈے کی زردی اور بادام انسان کے دماغ کے لیے بہت ہی مفید ہوتے ہیں جبکہ پھلوں میں ناشپاتی اور کینو بھی انسان کے دماغ کو بہت طاقت فراہم کرتے ہیں۔ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ دودھ اور اس سے بنی چیزیں بھی انسان کے دماغ کو مضبوط کرنے میں بہت مددگار ہوتی ہیں۔ڈاکٹرز اور ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ان غذاؤں سے انسان کی یادداشت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈپریشن اور دیگر بیماریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
اس کے علاوہ ماہرینِ صحت نے نیند کو بھی دماغی صحت کی بہترین غذا قرار دیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں