92

کرپشن کے الزامات: یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع نےاستعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع ویچسلوو شیپاوالو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔یوکرین کی وزارتِ دفاع کی سرکاری ویب سائٹ نے نائب وزیرِ دفاع ویچسلوو شیپاوالو کے مستعفیٰ ہونےکا اعلان کیا ہے۔یوکرینی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ دفاع نے میڈیا کی جانب سے آرمی فوڈ سپلائیز میں کرپشن کے بےبنیاد الزامات پر استعفیٰ دیا ہے۔وزارتِ دفاع نے یہ بھی بتایا کہ نائب وزیرِ دفاع نے یہ انتہائی اقدام محکمے پر عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا ہے۔واضح رہے کہ یوکرینی میڈیا کی جانب سے وزارتِ دفاع پر مسلح افواج کے لیے اشیائے خور و نوش اوسط قیمتوں سے 3 گنا زیادہ قیمتوں پر خریدنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں