118

محسن نقوی پر اعتراض، مریم نواز نے عمران خان کو طنز کرتے ہوئے کیا پیشکش کر دی؟ جانئے

لندن (ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی باتوں کو چھوڑیں، اس بندے نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کسر نہیں چھوڑی۔لندن میں مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا، ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ محسن نقوی کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کے بعد عمران خان کا رونا اب شروع ہوگیا ہے، پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح گوگی کے پاس ہے، کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح گوگی کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ لگادیں؟خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں