142

سابق وزیراعلیٰ پنجاب ،وزراسے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت ، اور کیا کہہ دیا ؟ جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وزراء سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمشنر پنجاب نے چیف سیکریٹری، آئی جی و دیگر حکام کو مراسلہ بھیج دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مراسلے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزراء سے سرکاری رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹلز و گیسٹ ہاؤسز کو بھی خالی کروانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔مراسلے کے مطابق نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ نگراں سیٹ اپ روٹین کا کام جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں