112

ملک خانہ جنگی کی طرف جارہاہے ، انتہائی اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اب بات سیاست سے آگے نکل گئی ہے اور ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنجاب میں بغیر ڈولی کے سیاسی دلہنیں آ گئی ہیں، محسن نقوی آصف زرداری کےفرنٹ مین ہیں،عوامی مسلم لیگ عدالت سے رجوع کرےگی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں تباہی ہی تباہی ہے اور حکومت بھگوڑی ہے، ملک کو بچانے کے لیے عوام سڑکوں پر آئیں۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو معلوم نہیں کہ زمین کتنی گرم ہورہی ہے، سیاست سے بات آگے نکل گئی ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔اپنے دورہ برطانیہ کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ میں لوگ پاکستانیوں کے لئے فکر مند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں