6

پنجابی کامیڈی فلم ’’ شاٹ کٹ ‘‘ کی نمائش کامیابی سے جاری

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستانی پنجابی کامیڈی فلم ’’ شاٹ کٹ ‘‘ کی ملک بھر کے سینما گھروں میں کامیابی سے نمائش جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 جنوری کو ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’’ شاٹ کٹ ‘‘ کو جاوید احمد کاکے پوٹو اور فہیم سمیجو نے پروڈیوس کیا جبکہ فلم کی ہدایتکاری اور کہانی ابو علیحہ نے تحریر کی ہے۔فلم کی کاسٹ میں مرزا گوہر رشید، جگن کاظم، نسیم وکی، ثنا فخر، قیصر پیا، سخاوت ناز، گوشی خان، احمد نواز، نواز انجم، ارم ملہی، میشا قریشی اور سید مراد حیدر کاظمی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ فلم کو 23 دسمبر2022 کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن حکومت کی جانب سے سینماء گھروں کے اوقات کار میں تبدیلی کے باعث فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی جس کے بعد فلم کو رواں ماہ 20 جنوری کو ریلیزکیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں