103

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بغیر پروٹوکول کے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے،اقدام نے سب کو حیران کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بغیر پروٹوکول کے ایوان وزیر اعلیٰ پہنچے، جہاں انہوں نے افسران سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت بھی کی، پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزارت قانون، خوراک اور صحت کی وزارتیں تشکیل دی جائیں گی۔نگران کابینہ کے 6 وزراء کا کل حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں