97

بجلی کا بریک ڈاؤن دراصل کیوں ہوا اور اصل خرابی کس مقام پر آئی ؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد ( آن لائن ) بریک ڈاؤن نے پورے ملک کے بجلی کے نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیاہے اور 90 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہیں تاہم اب ذرائع پاور ڈویژن نے سسٹم میں آنے والی خرابی کی نشاندہی کر دی ہے ۔ کہ گدو پاور پلانٹ کے حفاظتی سسٹم کی ناکامی سے بجلی کا ملک گیر بریک ڈاؤن ہوا،گدو پاورپلانٹ سے گزشتہ سال بھی ملک گیر بریک ڈاؤن ہوا تھا ، گدو پاور پلانٹ ملک کے پاور ٹرانسمیشن کیلئے بلیک ہول بن گیا ہے اور 90 فیصد علاقوں میں بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بند ہو چکی ہے ، گدو پاور پلانٹ میں کل صبح 7 بج کر 34 منٹ پر خرابی پیدا ہوئی ، پلانٹ 747 میں خرابی سے ملک گیر بریک ڈاؤن ہوا، پاور پلانٹ کا حفاظتی نظام خرابی کو نیشنل گرڈ میں جانے سے نہ روک سکا ،پروٹیکشن سسٹم کی ناکامی سے خرابی پورے نیشنل گرڈ تک پھیل گئی ،گدو سے این ٹی ڈی سی کی دو لائنز بلوچستان کو بجلی فراہم کرتی ہیں ،سبی کے ذریعے ایک 220 ، دوسری 500 کے وی لائن بلوچستان کو بجلی فراہم کرتی ہے ،ان لائنز میں سے کسی ایک میں خرابی پیداہوئی ، اس خرابی سے این ٹی ڈی سی کا پورا سسٹم بیٹھ گیا ، گدو پاور پلانٹ کا کوئی مستقل سی ای او نہیں ہے ، جبنکو تھری مظفر گڑھ کے سی ای او کے پاس ایڈیشنل چارج ہے ،پاور پلانٹ پر موثر نگرانی اور مانیٹرنگ نہ ہونے سے بریک ڈاؤن ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں