130

ملکی وے کہکشاں کے پڑوس میں موجود کہکشاؤں کی تصاویر جاری

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی کی ہبل ٹیلی اسکوپ نے ملکی وے کہکشاں کے پڑوس میں موجود دیگر کہکشاؤں کی تصویر جاری کر دی۔جاری کی گئی اس تصویر میں دائیں جانب دھندلی اور قدرے باریک دِکھائی دینے والی کہکشاں LEDA 48062 اور بائیں جانب ایک بڑی ڈسک نما کہکشاں UGC 8603 کو واضح طور دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی پس منظر میں موجود فاصلے پر موجود کئی کہکشائیں جھل ملاتی دیکھی جاسکتی ہیں۔LEDA 48062 ہماری ملکی وے کہکشاں سے 3 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے اور اس کو قریب میں موجود تمام معلوم کہکشاؤں کے مشاہدے کی مہم میں شامل کر لیا گیا ہے۔اس مہم کا مقصد ملکی وے کہکشاں سے 10 میگا پارسیک (تقریباً 3.3 کروڑ نوری سال) کے فاصلے پر موجود ہر معلوم کہکشاں کا مشاہدہ کرنا ہے۔خلائی پڑوس کے متعلق جان کر ماہرینِ فلکیات مختلف کہکشاؤں میں موجود مختلف اقسام کے ستاروں کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور کائنات کا مقامی سانچہ ترتیب دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں