84

یوفون 4G نے ‘ریجنل پلےکے تحت پاکستان کے 48 اضلاع میں خصوصی وائس اور ڈیٹا آفرز متعارف کرادیں

کراچی( آن لائن) پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون 4Gنے صارفین کو بااختیار بنانے کی اپنی جارحانہ حکمت عملی کے تحت چاروں صوبوں کے 48 اضلاع میں خصوصی وائس اور ڈیٹا بنڈلز متعارف کرادیں۔ اس پیشکش کو کم قیمت پر جدید ترین وائس اور ڈیٹا سروسز تک مساوی رسائی فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، تاکہ ملک بھر کے صارفین یوفون 4Gکے تیز رفتار نیٹ ورک کے تجربے سے یکساں طور پر لطف اندوز ہوسکیں۔ یہ خصوصی پیشکش ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جو گزشتہ 90 دنوں سے فعال ہیں یا حال ہی میں یوفون نیٹ ورک میں شامل ہوئے ہیں۔ صارفین اپنے ہینڈ سیٹس سے#4466* ڈائل کرکے ویڈیو کالنگ، گیمنگ، براؤزنگ، سوشلائزنگ، تعلیمی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لیے یوفون کے تیز رفتار 4Gنیٹ ورک سے مستفید ہو سکتے ہیں یا اس حیرت انگیز پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لئے کسی بھی یوفون ریٹیل شاپ کا دورہ کرسکتے ہیں۔ یوفون 4Gکے ریجنل پلے کے تحت اضلاع اور متعلقہ پیشکشوں کی فہرست یہ ہے:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں