106

ملکی سیاست میں ہلچل:بڑے سیاسی رہنماکاجے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیف آف سراوان اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ساتھیوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔مختلف قبائلی و سیاسی عمائدین نے بھی اسلم رئیسانی کی قیادت میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کا انبار ہے، وسائل کچھ نہیں ہیں۔سراوان ہاؤس میں جے یو آئی میں شمولیت کےحوالے سے تقریب ہوئی، جس میں مولانافضل الرحمان اور دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے۔ تقریب میں چیف آف سراوان اور سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی بھی شریک تھے۔جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا کہ خوشی ہے نواب اسلم رئیسانی ساتھیوں سمیت جمعیت میں شامل ہو رہے ہیں، نواب اسلم رئیسانی سینیٹ انتخابات اور دیگر معاملات میں ہمارا ساتھ دیتے رہے، اسلم رئیسانی ہمارے منشور کے مطابق کام کرتے رہے ہیں۔نواب اسلم رئیسانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے ساتھ دوستی اور قربت ہے، جمعیت کے دوستوں نے ماضی میں ہماری حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، بلوچستان میں مضبوط سیاسی نظام کیلئے جدوجہد مزید تیز کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں