68

اسلام آباد: پشاور موڑ اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سلام آباد میں پشاور موڑ اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار بازار کے سری نگر ایونیو سیکشن میں آگ لگی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، آگ نے کپڑوں کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں