98

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں مسلسل تیسرے مہینے کمی، ممکنہ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مسلسل تیسرے ماہ موبائل فون صارفین کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اکتوبر 2022ءمیں موبائل فون صارفین کی تعداد 63ہزار کم ہو کر 1کروڑ 93لاکھ 51ہزار رہ گئی۔ستمبر 2022کے آخر میں صارفین کی تعداد 1کروڑ 94لاکھ 14ہزار تھی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے سم کارڈز کی تصدیق کے لیے ایک سے زائد انگلیوں کی بائیومیٹرک ویریفکیشن لازمی قرار دی گئی ہے جو کہ صارفین کی تعداد کم ہونے کی ممکنہ وجہ ہے۔پاکستان میں ستمبر 2022کے آخر تک تھری جی اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں 9ہزار کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 1کروڑ 20لاکھ 59ہزار سے بڑھ کر 1کروڑ 20لاکھ 68ہزار ہو گئے ہیں،جبکہ اکتوبر کے آخر تک این جی ایم ایس پینٹریشن 54.65فیصد سے کم ہو کر 54.6فیصد ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں