115

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا بطور رائٹر بالی ووڈ کیریئر کے آغاز کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جو کہ فلمساز بننے کی خواہش رکھتے ہیں انہوں نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور مصنف (لکھاری) کررہے ہیں۔شاہ رخ خان نے آریان خان کیلئے اسرائیلی مصنف کی خدمات حاصل کرلیںاس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد شاہ رخ خان اور والدہ گوری خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت ایسا کرنے جارہے ہیں۔اس حوالے سے آریان نے اپنی فلم اسکرپٹ کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جسے ان کے والد شاہ رخ اور والد گوری خان کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں فلم کی جینر، ٹائٹل یہاں تک کہ اس میں کون کون شامل ہوسکتے ہیں پر کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔آریان خان اور اننیا پانڈے کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ان کی اس پوسٹ پر والدہ گوری خان، سنجے اور ماہیپ کپور کی بیٹی شنایا کپور اور اننیا پانڈے کی والدہ سمیت کافی لوگوں نے کمنٹس کیے اور انہیں مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آریان کے بالی ووڈ ڈیبیو پر کافی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ جبکہ دوسری جانب شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان اداکاری کی جانب محوِ سفر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں