106

پریش راول کو پولیس نے پیر کو بلا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بھارتی سیاستدان و اداکار پریش راول کو کولکتہ پولیس نے بنگلادیشی مہاجرین سے متعلق متنازع تقریر کرنے پر پیر کو طلب کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ممبر پارلیمنٹ اور سی پی آئی (ایم) لیڈر محمد سلیم نے پریش راول کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد سلیم نے کولکتہ پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی شکایت کو ایف آئی آر کے طور پر تسلیم کیا جائے اور اداکار کے خلاف فوری مقدمہ چلائیں کیونکہ ان کی تقریر بنگالیوں کے خلاف نفرت آمیز رائے قائم کر رہی ہے۔واضح رہے کہ گجرات میں حکمران جماعت بی جے پی کی انتخابی مہم کے دوران پریش راول نے کہا تھا کہ یہاں کے لوگ مہنگائی برداشت کرلیں گے لیکن اپنے پڑوس میں بنگالیوں اور روہنگیا کے لوگوں کو نہیں۔اس بیان کے بعد ان کے خلاف بہت سخت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکار نے معافی مانگلی تھی اور اپنے بیان کی وضاحت بھی پیش کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں