76

اقراء عزیز کو شوٹنگ کے آغاز پر ’بسم اللّٰہ‘ پڑھنے سے کیوں روکا گیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے انکشاف کیا کہ اُنہیں ایک ساتھی اداکار نے شوٹنگ کے آغاز پر ’بسم اللّٰہ‘ پڑھنے سے روک دیا۔اقراء عزیز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔اُنہوں نے بتایا کہ وہ سیٹ پر تھیں اور جیسے ہی شوٹنگ کا آغاز ہوا تو بسم اللّٰہ پڑھنے پر مجھے ایک سینئر اداکار نے ٹوکا‘۔اقراء عزیز نے کہا کہ’ان کی یہ بات سن کر مجھے بہت حیرت ہوئی اور میں نے پوچھا کہ کیوں نہیں پڑھ سکتے، کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللّٰہ پڑھنا تو اچھی بات ہوتی ہے‘۔اُنہوں نے بتایا کہ’ میرے اس سوال کے جواب میں اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم جو کام کر رہے ہیں یہ ایک جھوٹ ہے اور جھوٹ پر مبنی کسی کام کا آغاز اللّٰہ کے نام سے نہیں کرنا چاہیئے‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ان کا یہ جواب سن کر میں نے کہا ٹھیک ہے لیکن میں تو بسم اللّٰہ پڑھوں گی کیونکہ یہ میری روزی روٹی ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں