201

انتہائی سستا پیٹرول؟مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مصدق ملک نے روس سے سستے تیل کی خریداری کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد تیل کی خریداری سے متعلق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ روس پاکستان کو برینٹ آئل مارکیٹ کے مقابلے میں 20 سے 30 ڈالر فی بیرل سستا تیل دے گا۔ ذرائع کے مطابق روس پاکستان کو بھارت اور چین جیسے ریٹ پر ہی سستا تیل دے گا، پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر جنوری میں پیشرفت متوقع ہے، جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ابھی روس کے ساتھ انشورنس، شپنگ اور دیگر چارجز پر بات ہونا باقی ہے، معاملات طے پانے کے بعد ہی پاکستان کو تیل فراہم کیا جائے گا۔ خیال رہے گزشتہ روز وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس ہمیں رعایت قیمت پر تیل فراہم کرے گا، روس پاکستان کو ڈیزل اور پٹرول کم قیمت پر دے گا۔ روس کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا، وزیراعظم نے کہا میں چاہتا ہوں کہ ہر نوجوان کو نوکری ملے، آگے بڑھنے کیلئے ہمیں ترقی کی شرح کو بڑھانا ہوگا، معیشت چلے گی تو ملک آگے چلے گا، ملک کی معیشت کو 7 فیصد تک آگے بڑھانا ہوگا۔ مصدق ملک کا مزید کہنا تھا روس کے پاس ابھی ایل این جی موجود نہیں ہے لیکن روس میں نجی کمپنیوں سے ایل این جی کیلیے بات چیت شروع ہوگئی ہے، روس کے سرکاری ایل این جی کارخانوں سے بھی بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ روس سے پائپ لائن سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، روس کی حکومت ایل این جی کے نئے کارخانے بنا رہی ہے، روس کے نئے کارخانوں سے ایل این جی کے نئے معاہدے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں