74

امریکا کے اسپتالوں میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکا کے اسپتالوں میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 10 سالوں بعد اسپتال میں اتنے زیادہ فلو کے کیسز دیکھےجا رہے ہیں۔اس حوالے سے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے کہا کہ رواں سال امریکا میں انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔سی ڈی سی کا مزید کہنا ہے کہ امریکا میں موسم سرما کے فلو سے اب تک 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سی ڈی سی کے مطابق امریکی اسپتالوں میں سانس کی دیگر بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں