79

سینٹرل بینکس ادائیگیوں کے نئے نظام متعارف کرا رہے ہیں، سابق گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ سینٹرل بینکس ادائیگیوں کے نئے نظام متعارف کرا رہے ہیں۔اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشماد اختر نے کہا کہ سینٹرل بینک معاشی حالات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل بینک گرین گائیڈ لائن اور انوائرمنٹ سوشل نیٹ ورک جیسے پروگرام میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم میں ایفیشئنسی اور یقین کا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 34 ایشیائی معیشتوں کا خود مشاہدہ کیا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مزید آسانی پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی میں بھی بینکنگ سیکٹر کا اہم کردار ہوتا ہے، معاشی استحکام کے لیے تسلسل اور ڈیجیٹل سسٹم اہم ستون ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں