77

حسن علی کے ساتھ عارف والا میں بدتمیزی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا عارف والا میں ایک میچ کے دوران تماشائیوں کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق اتوار کو شائقین کی جانب سے فیلڈنگ کے دوران حسن علی پر جملے کسے گئے اور نامناسب الفاظ بھی کہے گئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شائقین میں سے کوئی شخص حسن علی کو گزشتہ سال ورلڈ کپ کے اہم میچ میں کیچ چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بناتا ہے جس پر وہ غصے میں آجاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی بہت ہی غصے میں ایک شخص کے پیچھے دوڑتے ہیں تاہم اس موقع پر منتظمین اور دیگر افراد کو معاملہ سلجھانے کے لیے درمیان میں آنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے حسن علی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔حسن علی نے اپنے گزشتہ 4 ٹیسٹ میچوں میں صرف 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں