98

’کوئن آف نائٹ‘ پورے سال میں صرف ایک رات کھِلنے والا پھول

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایپیفلم آکسی پیٹالم یا ’کوئن آف نائٹ‘ مشہور ناگ پھَنی پھولوں کی ایک معروف قسم ہے، یہ سفید پھول پورے سال میں صرف ایک بار بڑے پیمانے پر خوشبو دیتا ہے۔ اس پھول کو عرف عام میں ’کوئن آف نائٹ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اور یہ نام ایپیفلم آکسی پیٹالم پر بالکل فٹ آتا ہے۔ عام طور پر اس کی دیگر اقسام جیسے نائٹ بلومنگ سیرس جو کہ کئی ہفتوں تک خوشبو پیدا کرتی ہے۔ لیکن اس کے برخلاف کوئن آف نائٹ پورے سال میں صرف ایک بار ایسا کرتی ہے اور وہ بھی چند گھنٹوں تک، یعنی سورج نکلنے سے قبل اس کے بڑے سائز کے مومی پھول مرجھانے لگتے ہیں۔اسی لیے یہ ایسا شاذ و نادر موقع ہوتا ہے جسے دیکھنے کے لیے پھولوں کے شائق افراد میکسیکو کے جنگلوں، وسطی امریکا اور خلیج میکسیکو اور بحیرہ کریبین کے مجموعہ الجزائر میں بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں تاکہ یہ منظر دیکھ سکیں۔اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اپنے جوبن یعنی پورے سال میں ایک بار خوشبو دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں