110

وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن کو کن مشکلات کا سامنا ہے ؟

لاہور(نیوز ڈٰیسک) پنجاب میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کو آئینی اور قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سے جاری اسمبلی اجلاس کے باعث عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی جاسکتی۔ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے اسمبلی کا جاری اجلاس ختم کرنا ضروری ہے۔ رولز آف پروسیجر کے تحت اجلاس ختم کرنے کا اختیار صرف اسپیکر کے پاس ہے۔ذرائع پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے بھی رواں سیشن کاخاتمہ ضروری ہے، وزیراعلیٰ کے خلاف سابقہ تحریک عدم اعتماد 41ویں سیشن کے پارلیمانی بزنس کا حصہ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں