124

عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت میں کیا فیصلہ ہوا؟ سیاسی رہنما نے بتا دیا

لاہور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا ہے کہ ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی وفد کے درمیان پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے ملاقات ہوئی ، جس میں پیپلز پارٹی وفد نے حسن مرتضیٰ کی قیادت میں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت کے سلسلے کو آگے بڑھایا ہے، آصف زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے وفدنے حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے، اکثریت کا مؤقف ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہ ہونے دیا جائے، پنجاب اسمبلی کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، ہم ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں