100

عمران خان اسمبلیاں توڑدیں تو ہم ضمنی الیکشن کروادیں گے، وزیرداخلہ کے بیان کھلاڑیوں پر سکتہ طاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فوج نے غیرسیاسی رہنے کافیصلہ بطورادارہ کیا اوراس پرقائم ہیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فوج آئندہ بھی آئینی کردارتک محدود رہے گی توغیریقینی کی صورتحال نہیں ہوگی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ عدم اعتماد سے آج تک اسٹیبلشمنٹ کا کردار اے پولیٹیکل رہا ہے، یقین تھااسٹیبلشمنٹ عمران خان کاساتھ چھوڑ دے توعدم اعتماد کامیاب ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔راناثنااللہ نے واضح کردیا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں توفوری انتخابات کرادیں گے۔ مزید کہا کہ گورنرپنجاب وزیراعلیٰ کو اعتماد کاووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑدیں تو ہم 60روز میں ضمنی الیکشن کروادیں گے تاہم جب یہ اسمبلی توڑنے کیلئے بندے لائیں گے تو پورے بندے نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ گورنر کو یہ اختیار ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے، پنجاب میں عدم اعتماد لانے سے بہتر ہے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے۔ راناثنااللہ نے کہا کہ ہمارے کہنے پر بھی بلوچستان اور سندھ اسمبلی نہیں ٹوٹے گی۔راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں مگر نوازشریف کو انتخابات سے بہت پہلے پاکستان نہیں آناچاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جب 16 ہزار کے بجلی کے بل آئیں گے تو کوئی حکومت سے خوش نہیں ہوگا، وزیراعظم اگلے 4 سے 6ماہ میں ڈیلیور کریں گے۔ پیٹرول اور ڈالر نیچے آجاتا ہے تو اچھے طریقے سے الیکشن میں جائیں گے، نگراں حکومت کو ملک دیکر جائیں گے تو ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پرحملہ کرنے والا ایک شخص تھا، ہمارے مطابق عمران خان کو ایک گولی لگی ہے، کنٹینرکے اوپر سے 2فائر ہوئے جن میں سے ایک فائر معظم کو لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں