91

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے! عمران خان کے پاس کون کونسا پلان موجود ہے؟اپوزیشن کو بُری خبر سُنا دی گئی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس پلان اے، بی، سی اور ڈی بھی موجود ہیں۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جب سے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا ہے تب سے پی ڈی ایم والے ذہنی دباؤ میں ہیں۔ کپتان کا کل کا فیصلہقوم کے لیے بہترین تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تو چاہتی یہی تھی کہ ملک میں انارکی پھیلے لیکن عمران خان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ پاکستان سری لنکا بنے اور ملک کے حالات مزید خراب ہوں۔عثمان ڈار نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان کے پاس اور پلان اے، بی، سی اور ڈی بھی موجود ہیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ وفاق کے حکمران عمران خان سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ اسمبلیاں نہ توڑو کیونکہ پی ڈی ایم ملک کو مزید 8 ماہ اور لوٹنا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں