112

الیکشن کمیشن کے بیان پرپی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آگیا،کیا کچھ بڑا ہونیوالا ہے ؟ جانئے اندر کی خبر

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کے اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بیان پر فواد چودھری کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فوادچودھری نے کہاکہ الیکشن کمیشن رانا ثنااللہ کا ترجمان ادارہ بن چکا ہے؟ نااہل الیکشن کمشنر اور افسران سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے پر 90 دنوں میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، اپنی تیاری کریں بیانات جاری کرنا آپ کا کام نہیں۔یاد رہے قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہوگا ،جتنے بھی ارکان مستعفی ہوں گے 60 روز میں ضمنی الیکشن کرا دیں گے ۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ایک ہی سال میں ضمنی اور عام انتخابات کرانا مشکل ہیں مگر قانون کے پابند ہیں ،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی کے دوبارہ الیکشن پر ساڑھے22 ارب خرچ ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں